نیٹ— بلاگ اور میری فرینڈز
14، January 2010 کو sadiasaher نے شائع کيا.
مجھے ایک سال ھو گیا بلاگ لکھتے ھوئے – وقت کتنی جلدی گزر جاتا ھے ایسے لگتا ھے جیسے ابھی کل کی بات ھے میں بلاگ بنانے کا سوچ رھی تھی – بلاگ پہ کبھی باقاعدہ لکھا کبھی نظر انداز کیا اج کل کچھ بھی لکھنے کو دل نہیں کر رھا وہی سیاست وہی سیاست دان وہی ان کے بیان – دھماکہ ھوتا ھے تو بیان آتا ھے جمہوریت کو کوئ خطرہ نہیں پرا ملک خطروں میں گھرا ھوا ھے – لوگ بھوک سے مر رھے ھیں اور بیان آتا ھے ھم پانچ سال پورے کریں گے ھماری حکومت کو کوئ نہیں گرا سکتا ھم آنکھیں نوچ لینگے بھائ لوگ بھوک سے گر رھے ھیں مر رھے ھیں دشمن گھر تک آچکا ھے آپ انکھیں کب نکالیں گے
میں نے آج سیاست پہ کچھ نہیں لکھنا تھا بلاگ کے ایک سال پورا ھونے کی خوشی پہ مین نے سوچا تھا کسی منحوس انسان کا ذکر نہیں کرنا خیر میری دوست ” م ” نے خوشخبری سنائ ھے جنت میں سیاست دان نہیں ھونگے یہ عذاب صرف دنیا کے لیے ھے
مجھے کچھ دنوں سے اپنی نیٹ فرینڈز بہت یاد آرھی ھیں جن کے ساتھ میں نے بہت سا وقت ھنستے مسکراتے ھوئے اکٹھے گزارا نیٹ پہ میری بہت سے فرینڈز بنی ان سب کے نام ایک گیت کر رھی ھوں مجھے بہت اچھا لگا تھا یہ میری سب دوستوں کے نام ھے — میری کچھ دوستوں کا خیال ھے میں بے وفا ھوں بے مروت ھوں ایسی بات نہیں بس تھوڑی سی سست ھوں اور اپنی لازوال سستی کی وجہ سے اپنے کام ھی نہیں اپنا غصہ محبت اور نفرت پہ کل پہ ٹال دیتی ھوں پھر ھوتا یہ ھے کہ غصہ ٹھنڈا ھوجاتا ھے نفرت کم ھو جاتی ھے اور محبتوں پہ بھی دھند چھا جاتی ھے
تانیہ سید نے مجھ سے کہا میں اس کے بارے میں کچھ لکھوں اس کی تعریف کروں اور سچ لکھوں – دو ھفتے میں یہ ھی سوچتی رھی سچ بھی کہوں اور تعریف بھی کروں میں دو کام ایک وقت میں کیسے کر سکتی ھوں —– ھاھا مگر یہ سچ ھے تانیہ میری بہت اچھی دوست ھے اس سے ملاقات نیٹ پہ ھی ھوئ اور وہ مجھے اپنی چھوٹی بہن جیسے عزیز ھے ھم جب بھی اکٹھے آن لائن ھوتے ھیں بہت ھنستے ھیں اور وہ بہت اچھی سنگر ھے “”" یہ تعریف ھے اور سچ آہم آہم
موضوع: idhar udhar se، میری کہانیاں
آراء
21 آراء برائے تحرير ”نیٹ— بلاگ اور میری فرینڈز“
اپني رائے ديجيے


آپ کو پہلی سالگرہ مبارک ہو
آپ کی نہیں ۔ بلاگ کی
بلاگ کی پہلی سالگرہ مبارک ہو ، امید ہے کہ نیا بلاگی برس ابکے ساون کی گھٹاوں سے بھی زیادہ سہانا اوروقت کے دریا میں اٹھتی موجوں سے زیادہ توانا ہو گا،
؎ فقیرانہ آئے تھے صدا کر چکے
میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے
مخمصے میں ڈالدیا ہے۔ جنت میں سیاستداں نہیں ہونگے تو انکا کیا ہوگا جو روزانہ صبح اخبار پڑھنے کے عادی ہیں۔
اور ہاں سالگرہ مبارک ہو۔ آپکا بلاگ اور میری پیدائش کی تاریخ تو ایک نکل آئ۔
یعنی ایک اور سینئیر بلاگر! اب تو سعدیہ بٹٰا سے بھی ڈر کے رہنا پڑے کہ کب کس بات پہ ڈانٹ دیں۔ خیر یہ تو مذاق کی ذیل میں تھا۔
اللہ آپ کے بلاگ کو دن دونی رات چوگنی ترقی دیں۔ آپ کی تحریروں سے مستفید اور محظوظ ہونے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو۔ آمین۔
بلاگ کی سالگرہ مبارک ہو۔۔۔۔۔
سعدیہ صاحبہ
بلاگ کی سالگرہ مبارک ہو اور دل چھوٹا نہ کریں وقت ضرور بدلے گا اور حرامی لوگ دنیا میں ہی آپ کے سامنے سزا بھگتیں گے۔
آپ کی کسرنفسی کے ہم معتقد ہو چکے ہیںکیونکہ ایک آپ ہی جو ہمیں “میرا پاکستان جی” کہ کر مخاطب کرتی ہیں اور یہ ہمیں اچھا بھی لگتا ہے کیونکہ اس میںاپنایت کی خوشبو آتی ہے۔ اللہ آپ کو زندگی میں کامیاب کرے اور آپ کی امیدوں پر کبھی اوس نہ پڑنے دے۔
ہم بھی آپکو بلاگ کی سالگرہ پر مبارکباد پيش کرتے ہيں ہم اسليے لکھا ہے کہ اپنا ادب آپ کروں گی تو باقی بھی کريں گے ناں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنا غصہ محبت اور نفرت پہ کل پہ ٹال دیتی ھوں پھر ھوتا یہ ھے کہ غصہ ٹھنڈا ھوجاتا ھے نفرت کم ھو جاتی ھے اور محبتوں پہ بھی دھند چھا جاتی ھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہی زبردست جملہ لکھ دیا ہے جی آپ نے۔۔۔ واہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگی۔ آپ کے بلاگز اور لوگوں کی آراء پڑھ کہ بہت خوشی ہوئی۔ ماشاءاللہ آپ واقعی بھت اچھا لکھ رہی ہیں۔
سچ پوچھیں تو مجھے آپ کے تمام بلاگز جو میں اب تک پڑھ سکا ہوں بہت اچھے لگے۔اورتایا بشیر کے متعلق پڑھ کر بھی بہت اچھا لگا۔ اللہ آپ کو زیادہ سے زیادہ اور اچھا لکھنے کی توفیق دیتا چلا جائے۔ آمین
والسلام
طاہر رشید
سلام اجمل جی
بہت بہت شکریہ آپ کا
سلام الطاف گوھر جی
ویلکم میرے بلاگ پہ – شاید یہ آپ کا میرے بلاگ پہ پہلا تبصرہ ھے
بہت بہت شکریہ آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا – دعا دے کر چلے نہیں جائیں کبھی کبھی چیک کر لیا کریں دعا کا اثر ھو رھا ھے یا نہیں
سلام عنیقہ
سالگرہ بہت بہت مبارک ھو ۔۔۔۔۔ میرے بلاگ کی سالگرہ تمہاری سالگرہ کے ساتھ ھے اسی بہانے مجھے تمہاری سالگرہ یاد رھے گی – جنت میں سکون ھی سکون ھوگا وھاں اخبار کیا کرنا دیوار کی دوسری سائیڈ پہ دھماکے ھوا کریں گے
سلام ابنِ سعید جی
بہت بہت شکریہ نیک تمناؤں کا —
جی اب میں سنئیر بلاگز میں شامل ھوگئ ھوں ۔۔۔۔ اب آپ ڈر کے رھینگے ؟؟؟ کیا پہلے نہیں ڈرتے تھے ؟؟؟
سلام شعیب صفدر جی
بہت بہت شکریہ آپ کا
سلام پاکستان جی
بہت شکریہ آپ کا —–
دیکھتے ھیں ان سب کو کب سزا ملتی ھے ابھی تو سزا عوام بھگت رھے ھیں جب انھیں سزا ملے گی میں بلاگ پہ لڈو بانٹو گی
دعاؤں کے لیے آمین ویسے میرے خیال ھے امیدیں اور ِخواب ھمیشہ ھرے بھرے رھتے ھیں ھمیشہ جوان رھتے ھیں ھاں کبھی کبھی مر جاتے ھیں
سلام اسماء
بہت بہت شکریہ آپ ھمارے بلاگ پہ تشریف لائیں ھمیں مبارک باد پیش کی – ھم با ادب لوگوں کا بہت ادب کرتے ھیں اور عزت کرنے والوں کی عزت کرتے ھیں
سلام جعفر
یہ جملہ لکھنے میں میرا کوئ کمال نہیں میں نے سوچ کر نہیں لکھا اپنے آپ لکھا گیا ھے
سلام طاھر اور ویلکم میرے بلاگ پہ
بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔۔
یہ لکھنے لکھانے کا سلسلہ ایسے ھی شروع ھو گیا
اپنی سوچ کو الفاظ میں ڈھالنا جو محسوس کرتی تھی وہ پہلے ڈائری میں لکھتی تھی اب وہی میں بلاگ پہ لکھ دیتی ھوں
بلاگ پہ تبصرے کرتے رھنا جہاں تنقید ضروری ھو دل کھول کر کر سکتے ھو
نہیں بٹیا پہلے ہم ڈرتے نہیں تھے صرف احترام کرتے تھے اب ادب و احترام کے ساتھ ساتھ ڈرنا بھی پڑے گا۔ خیر یہ کوئی مہنگا سودا نہیں۔
سلام ابنِ سعید جی
بھائ کہا ھے آپ کو اس رشتے کے ناطے میں آپ کی بہت عزت کرتی ھوں – ھمیشہ خوش رھیں
بلاگ کی پہلی سالگرہ مبارک ہو سعدیہ ، اکثر آپ کی پوسٹس پڑھتی تو رہتی ہوں بس تبصرہ کرنے میں سستی کر جاتی ہوں اب کوشش ہوگی آتی جاتی رہوں ۔
پہلی سالگرہ مبارک ہو
بہت دنوں بعد آپ کے بلاگ کا چکر لگایا
بلاگ کی سالگرہ بہت مبارک ہو سعدیہ صاحبہ۔ اللہ اگلے سال آپ کو مزید تواتر سے اور مزید اچھا لکھنے کی ہمت دے۔
بلاگ کی سالگرہ مبارک ہوں ، مگر کیا سچ مچ سیاست دان جنت میں نہیں جائینگے ؟ یا صرف ہمارے سیاست دان جنت میں نہیں جائینگے ؟ برائے مہربانی زرا تشریح کر دیجئے گا ۔
آصف احمد بھٹی
سلام حجاب
شکریہ بہت بہت —–خوشی ھوئ تبصرہ دیکھ کر آتی جاتی رھنا اور تبصروں سے اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رھنا
سلام زین میرے چھوٹے بھائ
بہت بہت شکریہ —- یہ بلاگ تمہارے کہنے پہ ھی بنایا تھا ھم ےن کہا تھا فورمز پہ جو لکھتی ھیں اپنا بلاگ بنا لیں میں نے بلاگ بنایا مگر تم غائب ھو گئے
سلام ابو شامل جی
شکریہ نیک تمناؤں کے لیے — بہتری کی گنجائش ھمیشہ رھتی ھے کوشش کرونگی اچھا اور پوری سنجیدگی سے لکھوں
سلام آصف احمد بھٹی
یہ تو میں نہیں کہہ سکتی کون جنت میں جائے گا کون نہیں – آپ کہیں پاکستانی سیاست میں تو نہیں ھیں – پاکستانی سیاست دانوں کو تو کوئ خوف نہیں وہ دنیا میں اپنی جنت بنانے میں مصروف ھیں
السلام علیکم
نہیں جی ! فل حال تو نہیں ہوں اور شاید ارادہ بھی نہیں ہے مگر مستقبل کے بارے میں کون کہہ سکتا ہے ، جو حالات اِن سیاست دانوں نے بنا رکھے ہیں اُسے دیکھ کر تو لگتا ہے کہ ہم نوجوانوں کو سیاست میں آنا ہی پڑے گا ۔
آصف آھمد بھٹی
سلام آصف احمد بھٹی
ھم لوگوں نے میدان خالی چھوڑا ھوا ھے سیاست دانوں کے لیے یہی لوگ راج کر رھے ھیں جیسے خالی گھروں میں بھوت بسیرا کر لیتے ھیں