اگر میں صدر ھوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

26، December 2009 کو sadiasaher نے شائع کيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر صدر ھوتی توجو روایات ھمارے صدرور نے قائم کی ھیں انھیں آگے بڑھاتی دنیا ھر بڑے ملک میں میرا گھر ھوتا آدھی کابینہ میرے رشتے داروں سے بھری ھوتی میرے سب دوست واقفکار وزیر اور سفیر ھوتے

میں ھر تین ماہ بعد عمرہ کرتی سرکاری خرچے پہ اپنے پورے خاندان کے ساتھ حج کرتی – سرکاری خزانے کو اپنا صحن سمجھ کے جھاڑو پھیر دیتی پاکستانی جھنڈا گاڑی پہ لگا کر امریکی جھنڈے کو سیلوٹ کرتی

سوکھی سڑی غریب عوام سے میلوں دور بھاگتی جب بھی کوئ مشکل وقت آتا پاکستان زندہ باد اور سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگا کر عوام کو جذباتی کرتی اپنے محل میں اپنے پالتو کتوں اور گھوڑوں کے ساتھ وقت گزارتی میرا دل بہت کمزور ھے میں کٹے پھٹے انسانوں کو نہیں دیکھ سکتی اس لیے کابھی پاکستانی خبریں نہ دیکھتی ہالی وڈ کی فلموں سے دل بہلاتی ۔۔۔۔

اپنے سے متاثرہ لوگوں سے باتیں کرتی جو میری عظیم ذات سے متاثر ھوتے میری تعریف کرتے ۔۔ میری دورِ حکومت میں پاکستان کتنی ترقی کر رھا ھے سب اچھا ھے کا نعرہ لگاتے — جو کوئ منفی بات کرتا اس کی ٹرانسفر وہاں کرواتی جہاں نہ فون ھوتا نا پانی نہ بجلی —

تجزیہ کار اور دانشور لوگ مجھے زہر لگتے ھیں جو دل دہلانے والے تجزئیے کرتے ھیں کہ حکومت جانے والی ھے ان کی بات کبھی نہ سنتی جو چینل میرے خلاف بولتا اس چینل کو بند کر دیتی قصرِ صدارت میں‌بیٹھ کر بیان دیتی مکے لہرا لہرا کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتی اپنی حکومت بچانے کے لیے کچھ بھی کرتی ۔۔۔۔ میرا وجود پاکستان کے لیے بہت ضروری ھے اس لیے زرا سی چھینک آنے پہ بھی اپنا چیک اپ کروانے کے لیے لندن بھاگتی

اگر میں صدر ھوتی تو بہت کچھ کرتی اگر کوئ نجومی ھے تو پلیز میرا ھاتھ دیکھ کر بتائے میرے ھاتھ کی کون سی لکیر قصرِ صدارت تک جارھی ھے اگر کوئ پروفیسر ھے تو فال نکال کے بتائے میرے سپنے کب پورے ھونگے میں کب پاکستان میں انقلاب لاؤں گی

Share and Enjoy:
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
Share This Post

موضوع: طنزومزاح

آراء

11 آراء برائے تحرير ”اگر میں صدر ھوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“

  1. افتخار اجمل بھوپال بتاريخ December 26، 2009 بوقت 4:51 pm

    اللہ نہ کرے آپ صدر بنیں ۔ ایک اچھی بھلی لڑکی سے ہم محروم ہو جائیں گے ۔ ہی ہی ہی

  2. شعیب صفدر بتاريخ December 26، 2009 بوقت 5:28 pm

    آپ کوشش تو کریں‌اپ کے ارادے بتاتے ہیں‌کہ آپ صدارت کے لئے موزوں‌ہیں‌:(

  3. میرا پاکستان بتاريخ December 26، 2009 بوقت 6:11 pm

    آپ کی باتوں سے تو لگتا ہے آپ تب سے صدر ہیں‌جب سے پاکستان بنا ہے۔ پتہ نہیں‌کیوں‌آپ صدر ہوتے ہوئے بھی صدر بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔

  4. sadiasaher بتاريخ December 26، 2009 بوقت 7:46 pm

    سلام اجمل جی

    کتنے افسوس کی بات ھے ایسی سوچ والے لوگوں کو بار بار سلیکٹ کرتے ھیں اور مجھے ووٹ نہیں دیں گے کیا وہ سب لوگ جو سیاست میں ھیں وہ اچھے بھلے نہیں ھیں ؟؟؟

    سلام شعیب جی

    شکریہ شکریہ ۔۔۔ بس اب زارداری کے بعد میری باری ھے

    سلام پاکستان جی

    بس کچھ لوگ پیدائشی لیڈر ھوتے ھیں — جو خصوصیات ایک پاکستانی لیڈر میں ھونی چاھیے وہ سب مجھ میں ھیں
    پاکستان جب سے بنا ایک ھی جیسے لوگ صدر بن رھے ھیں شکلیں بدل جاتیں ھیں اس سے پتا چلتا ھے موسیٰ کبھی صدیوں کے بعد پیدا ھوتا ھے فرعون ھر زمانے میں بار بار پیدا ھوتا ھے

  5. گمنام مسافر بتاريخ December 26، 2009 بوقت 10:19 pm

    اسلام و علیکم!
    اس میں آپکا کوئی قصور نہیں محترمہ
    عہدہ صدارت کا نشہ ہی ایسا ہے کہ انسان ایسا بن جاتا ہے
    ہم لوگوں کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہم ان لوگوں کا چنائو بار بار کرتے ہیں جن کو بارہا آزما چکے ہیں
    بہت عرصہ قبل ایک لطیفہ سنا تھا کہ ایک نئے فرشتے کو جہنم کے مختلف مقامات کا وزٹ کروایا جا رہا تھا ہر جگہ دربان فرشتے کھڑے تھے مگر ایک جگہ کوئ نہ تھا
    نئے فرشتے کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ اس کنواں میں سب پاکستانی ہیں
    ایک باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو دوسرا اسکی ٹانگھ کھینچ لیتا ہے کہ میں نہیں تو تم بھی نہیں نکل سکتے
    سعدیہ صاحبہ
    نبی پاک کا فرمان ہے کہ جیسی قوم ہو گی اس پر ویسا ہی حکمران ہو گا
    ہم لوگ بطور قوم ہی برے ہیں
    ہم لوگوں نے زات برادری کے ووٹ دینا ہوتے ہیں
    اور دوسری بات یہ ہے کہ ہم لوگ حکومت کو برا گردانتے ہیں اور اس کا تختہ الٹ جانے پر ہم لوگ مٹھائی تقسیم کرتے ہیں اور نئی حکموت کا ویلکم کرتے ہیں اور کچھ عرصہ کے بعد پھر واویلا مچاتے ہیں کہ اس سے تو اچھی سابقہ حکومت تھی
    بہرحال آپ نے بہت خوبصورت الفاظ میں ہمارے منہ پر جوتا مارا ہے
    آپ کا بہت شکریہ مزید گفتگو پھر کبھی ہو گی
    شکریہ
    ایک گمنام مسافر

  6. جعفر بتاريخ December 27، 2009 بوقت 10:35 am

    ہممم۔۔۔ آپ نے لکھا کہ آپ کے سب دوست اور واقف کار وزیر سفیر ہوتے
    تو اگر مجھے بھی کچھ ملے گا تو آپ کے لئے دعا کرتا ہوں

  7. فرحان دانش بتاريخ December 27، 2009 بوقت 12:19 pm

    آپ کو صدر پاکستان تو ہونا ہی چاہیے۔

  8. sadiasaher بتاريخ December 27، 2009 بوقت 6:01 pm

    سلام جعفر

    سیاست نام ھی مل کر کھانے کا ھے سیاست میں کوئ انسان اکیلا نہیں کھا سکتا آپ ساتھ ائیں آپ کو آپ کا حصہ ملے گا

    سلام فرحان

    شکریہ بہت بہت ——
    سب نے کھا لیا اب ھماری باری ھے

  9. محب علوی بتاريخ December 29، 2009 بوقت 4:25 pm

    سعدیہ میرے لیے پچیس تیس مہنگے سے مربے اور دو چار بڑی ملیں ہوں تو میں دعا کے ساتھ دوا بھی کرنے کو تیار ہوں

  10. sadiasaher بتاريخ December 30، 2009 بوقت 2:18 am

    سلام محب علوی

    مربے ؟؟؟؟

    محب سیاست میں آکر پہلے کھلانا پڑتا ھے پھر دل بھر کے کھا سکتے ھیں

  11. محب علوی بتاريخ December 30، 2009 بوقت 11:52 am

    لو کر لو گل
    ووٹروں کو کھلانا پڑتا ہے نہ

اپني رائے ديجيے


Englishاردو



Englishاردو