مضر ِ صحت چیزیں عوام کی پہنچ سے دور رکھیں
23، August 2009 کو sadiasaher نے شائع کيا.
مضر ِ صحت چیزیں عوام کی پہنچ سے دور رکھیں
پہلے آٹے کا بحران تھا اب چینی کا بحران عروج پہ ھے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمت 45 روپے ھے مگر چینی دستیاب نہ ھونے کی وجہ سے 50، 55 روپے کی بک رھی ھے اخبار میں بلوچستان اور سرحد میں کئ علاقوں میں چینی 65 سے 70 روپے فی کلو کے حساب سے مل رھی ھے
اس کے بارے میں ایک وزیر موصوف فرماتے ھیں چینی سے شوگر ھو جاتی ھے لوگوں کو چاھیے اس کا استعمال کم کریں واہ ماشاءاللہ عوام سے کتنی محبت ھے شاید یہ عوام سے محبت کا ھی نتیجہ ھے جو چیزیں مہنگی ھو رھی ھیں دودھ دھی مکھن چکنائ والی چیزیں ھیں گوشت کھانے سے دل کے والو بند ھو سکتے ھیں وہ چیزیں ویسے ھی عوام ھی پہنچ سے دور ھیں
حکومت سے گزارش ھے سب سے زیادہ مضر صحت چیز ھوا ھے آج کل سوائن فلو ہپاٹئٹس کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سی مضرصحت بیماریوں کے جراثیم ھوا میں پائے جاتے ھیں حکومت کو چاھیے ھوا پہ کوئ ٹیکس لگا دیں یا سوکھے سڑے کمی کمین ادھ مرے لوگوں پہ سانس لینے کی پابندی لگا دینی چاھیے
چینی سے زیادہ یہ جراثیموں سے بھرپور آب و ھوا مضرصحت ھے
موضوع: Uncategorized
آراء
5 آراء برائے تحرير ”مضر ِ صحت چیزیں عوام کی پہنچ سے دور رکھیں“
اپني رائے ديجيے

اچھا ہے مفت شوگر کا علاج ہو رہا ہے ۔
مرے پہ سو درے والی بات کر دی گیلانی نے
میرا خیال ہے یقیناً اس دفعہ پیمپر کیا ہوا ہو گا
کیونکہ گیلا ہونے کی کوئی خبر نہیں آئی
پی پی کے تابوت میں جو بچی کھچی جگہ تھی اس میں اب باقی کیلیں اپنے وزیراعظم صاحب ٹھوکیں گے
[...] سعدیہ سحر عمر احمد بنگش ماورا ڈاکٹر منیر عباسی ناذیہ شکاری تانیہ [...]
دل پر نہ لیں جنہیں ہری ہری ملتی ہے انہین ایسی ہی سوجھتی ہے
سلام سب کو
میرا کمپیوٹر کچھ ٹھیک نہیں تھا پورا ھفتہ بلاگستان گزر گیا کتنے بلاگ دماغ میں گھومتے ھی رہ گئے ۔ خیر اگی بار سہی
کامی ڈفر اور عبداللہ شکریہ تبصرہ کرنے کا — جواب لیٹ دے رھی ھوں
اور غفران یہ کیا ھے ؟؟