کیا مسلم عورت کمزور ھوتی ھے ؟
27، May 2009 کو sadiasaher نے شائع کيا.
مغربی ممالک مسلم خواتین کے بارے میں خیال کیا جاتا ھے مسلم عورت پردے میں لپٹی ھوئ ڈری سہمی جس کی اپنی کوئ مرضی نہیں اپنی کوئ سوچ نہیں ھوتی جو شادی سے پہلے باپ اور بھائ کی مرضی سے زندگی بسر کرتی ھے شادی کے بعد شوھر کے اشاروں پہ چلتی ھے مسلم عورت جس کی اپنی کوئ زندگی نہیں ھوتی ھے
کیا مسلم عورت حقیقت میں کمزور ھوتی ھے ؟؟؟
جو عورت اپنی اقدار اپنی مذھبی قدروں کے سینے سے لگا کر رکھتی ھے
جو عورت بے حیائ کے ماحول میں اپنی شرم و حیا کو بچا کر رکھتی ھے
جو عورت زمانے کے رنگ میں نہیں رنگتی
جو عورت مادر پدر آزاد ماحول میں لوگوں کی باتوں سے بے پرواہ اپنے لباس اور پردے کا خیال رکھتی ھے
جو عورت اپنے نفس کو اپنے قابو میں رکھتی ھے
اپنی خواھشوںکو بے لگام نہیں ھونے دیتی
کیا وہ عورت کمزور ھو سکتی ھے ؟؟؟
کمزور ھوتی ھیں وہ عورتیں جو مشرق سے آتی ھیں لوگوںکی باتوں سے خوف ذدہ مغرب کے رنگ میں رنگ جاتی ھیں ان میں لوگوں کا سامنا کرنے کا حوصلہ اور ھمت نہیں ھوتی
مگر مسلم عورت کبھی کمزور نہیں ھوتی جس کا ایمان مضبوط ھو اللہ پہ یقین ھو وہ عورت کبھی کمزور نہیں ھو سکتی
موضوع: مذہب اور ھم
آراء
15 آراء برائے تحرير ”کیا مسلم عورت کمزور ھوتی ھے ؟“
اپني رائے ديجيے

ارے بی بی ۔ یہ تو ایک ذہنی بیماری ہے جو احساسِ کمتری کے سبب لوگوں کو لاحق ہو گئی ہے ۔ مجھے آج اپنے ایک دوست جو 1974ء میں سیشن جج تھا کی کہی بات یاد آ گئی ۔جس بنیاد پر آپ نے یہ تحریر لکھی ہے اُس زمانہ میں نئی نئی پھُوٹی تھی ۔ وہ کہنے لاگ “اجمل صاحب ۔ یہ ہمارے ملک کی بظاہر بڑی کمزور لڑکیاں اور تابعدار عورتيں نظر آتی ہیں نا ۔ ان کے اندر فولادی چٹان ہے ۔ یہ بُرے سے بُرے وقت کا مقابلہ کر لیتی ہیں ۔ کمزور تو مغرب کی عورتیں ہین جن کو وہاں کے مردوں نے اپنی تفریح کیلئے کھلونا بنایا ہوا ہے”
مسئلہ شروع ہوتا ہے تب، جب انسان کو جنس کی بنیاد پر جانچا جاتا ہے
قرآن میں تو اللہ تعالی نے ہمیں یا تو اے لوگو یا اے ایمان والو کہہ کے ہی مخاطب کیا ہے، تو پھر ہم انسان کو انسان ہونے کی بنیاد پر جانچیں نہ کہ جنس کی بنیاد پر۔۔۔۔
افتخار صاحب کی بات بالکل درست ہے اور میں متفق ہوں اس سے۔۔۔
کسی نے خوب کہا تھا اسٹینڈ اپ کومیڈی میں۔۔۔کبھی کسی کے گھر کے اندر رہ کر دیکھیں پتہ چل جاے گا کہ کون کمزور ہوتا ہے
ہماری والی پردے دار ہے مگر ہڈیاں توڑ دہتی ہے-
سعدیہ مسلم عورت کمزور نہیں ہوتی یہ ہم مسلم مرد ہوتے ہیں جو اسے کمزور بنا دیتے ہیں اس سے اس کے وہ حقوق چھین کر جو اس کے پیدا کرنے والے نے اسے عطا کیئے ہیں ،کہیں مذہب کی غلط تشریح کی صورت تو کہیں ثقافت کے نام پر،اور پھر اس طرح کی خوبصورت باتیں کرکے اسے بے وقوف بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے،
اردن اور ترکی جو انتہائی موڈرن اور ممالک کہے جاتے ہیں وہاں کس کس طرح مسلمان مرد عورت کا استحصال کررہے ہیں تو ہم پاکستانی تو ہیں ہی جاہل قوم ہم تو جو نہ کریں وہ کم ہے،
درحقیقت کمزور تو ہاتھ اٹھانے والا ہوتا ہے کیونکہ وہ تب ہاتھ اٹھاتا ہے جب اس کے پاس دلائل ختم ہو جاتے ہیں۔
سلام اجمل جی
مجھے آپ کے دوست کا تو نہیں پتا ۔۔ مجھ سے کسی نے کہا تھا مسلم عورتیں گرمی میں بھی کیسے سکارف لے کر پھرتی ھیں میں نے کہا مسلم عورتیں موم کی نہیں بنی ھوتی بہت مضبوط ھوتی ھیں
سلام جعفر
دنیا میں عورت مرد کب سے ساتھ رہ رھے ھیں مگر ابھی بھی دنیا کے اکثر ممالک میں بحث ھوتی ھے عورت کمزور ھے یا اس کے حقوق کیا ھے یہ نہیں سوچتے وہ بھی انسان ھے
سلام فارغ جی
سلام مسکین جی
آپ مسکین ھیں
ویلکم میرے بلاگ پہ
سلام عبداللہ
ویلکم میرے بلاگ پہ ۔۔۔
میں آپ کی کچھ باتون سے متفق ھوں ۔۔۔۔ اور مارڈرن ممالک میں رھنے سے کمپیوٹر موبائل استعمال کرنے سے انسان کی بنیادی سوچ نہیں بدل جاتی ۔ ھم مسلمان ھیں قرآن ھے ھمارے پاس جس میں سب کے حقوق بیان کیے گئے ھیں ھم پھر بھی جاھل کیسے ھیں
سلام ابو شامل
ویلکم میرے بلاگ پہ ۔۔۔۔۔۔۔ یہ تھوڑا سا موضوع سے ھٹ کر ھے
عورت ادب اور لحاظ کی وجہ سے غصے میں بھی ھاتھ نہیں اٹھاتی ۔۔ شاید کچھ مرد بیوی کو قابلِ عزت نہیں سمجھتے ۔ غصے میں ماں پہ ھاتھ نہیں اٹھا تے اس لیے کہ وہ جانتے ھین ماں قابلِ عزت ھے پھر بیوی پہ کیسے ھاتھ اٹھ جاتا ھے
بہت اچھا جواب لکھا آپ نے عبداللہ صاحب کے تبصرہ کا ۔ میرے ڈی ایس ایل کا راؤٹر کئی دن سے گڑبڑ کر رہا تھا ۔دو دن ڈی ایس ایل کے سٹاف نے لگائے اور الحمدللہ اب ٹھیک ہو گیا ہے ۔ میں اسی لئ بہت کم اور مختصر تبصرے کر رہا تھا ۔
عورت کو جو احترام اور قوت اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے دی ہے وہ مرد کو نہیں دی ۔ ایک مسلمان مرد کے چاروں طرف عورت کا حصار ہے ۔ ماں ۔ بہن ۔ بیوی ۔ بیٹی ۔
عورت چاہے مسلم ہو یا غیر مسلم عورت کی فطرت تو ایک ہی ہے اس لئیے عورت جہاں ہے مظبوط ، صبر ، ہمت والی ہے ۔
سعدیہ وعلیکم اسلام ورحمت اللہ،
بی بی ہمارے ملک کی اکثریت ناخواندہ ہے نہ اس کے پاس دنیاوی تعلیم ہے اور نہ دینی ،
اورقرآن پڑھ لینا کافی نہیں اس پر عمل بھی ضروری ہے جس کا کس قدر فقدان ہے بتانے کی ضرورت نہیں،
اور پڑھے لکھے جاہلوں کی بھی ہمارے معاشرے میں کوئی کمی نہیں ہے،
پھر باتیں باتیں صرف باتیں عمل کے نام پر زیرو ،اسی زبان سے دین پر عمل کی بات کریں گے اور اسی زبان سے زہر اگلیں گے تو بات میں بھی اثر کہاں سے آئے گا،
اصل مسئلہ ہی سوچ کی تبدیلی کا ہے!
سلام افتخار اجمل جی
بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔
ایک مسلمان مرد کے چاروں طرف عورت کا حصار ہے ۔ ماں ۔ بہن ۔ بیوی ۔ بیٹی ۔
اور ھر روپ میں اس کا استحصال ھوتا ھے
سلام مسٹر کنفیوز
ٹھیک کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلام عبداللہ
اصل مسئلہ ہی سوچ کی تبدیلی کا ہے
سوچ میں تبدیلی ایک دم نہیں آتی وقت درکار ھوتا ھے
[...] آپ کی تحاریر عموماً مختصر لیکن پُر فکر ہوتی ہیں۔’’کیا مسلم عورت کمزور ہوتی ہے‘‘ کے عنوان کے تحت لکھتی ہیں: مغربی ممالک مسلم خواتین [...]
اللہ تعالیٰ نے اگر کسی کے قد موں تلے جنت کو رکھا تو وہ عورت ”بحثیت ماں” ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔” مسند احمد”
ایک مرد کو چا ر عورتوںکی وجہ سے جنت اور جہنم کا مستحق بن سکتا ہے۔۔
ماں ، بہن ، بیوی اور بیٹی
سلام محمد عمر
شکریہ اور ویلکم میرے بلاگ پہ
میرا موضوع تھا مسلم عورت کمزور نہیں ھوتی
آپ کا کہنا ٹھیک ھے ایک مرد کو چا ر عورتوںکی وجہ سے جنت اور جہنم کا مستحق بن سکتا ہے۔۔
ماں ، بہن ، بیوی اور بیٹی
مگر جس کے قدموں تلے جنت ھے کبھی انھی مردوں کے بدلوت اس کی زندگی جہنم بن جاتی ھے